vosa.tv
Voice of South Asia!

پاک فضائیہ کی دبئی کے بین الاقوامی ائیر شو میں شرکت ، جے ایف تھنڈر بجلیاں گرانے پہنچ گیا

0

اسلام آباد:پاک فضائیہ کی دبئی ایئر شو 2023 میں بھرپور شرکت، جدیدلڑاکا طیارے جےایف-17 تھنڈر بلاک تھری  اورتربیتی طیارے سپر مشاق پہلی بار کسی بین الاقوامی ائیر شو میں  حصہ لےرہے ہیں  ، ترجمان پاک فضائیہ نے اسے ایک  اہم سنگ میل قراردے دیا۔میڈان پاکستان جے ایف تھنڈر بلاک تھری  اور مشاق طیارہ دبئی شو میں نمائش کے لئے رکھا گیا ہے ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق  یہ تاریخی لمحہ پاک فضائیہ کے لئے ایک اہم سنگ میل اوراسکی صلاحیتوں کا مظہر ہےمقامی سطح پر تیار کردہ جدید فضائی جنگی ٹیکنالوجی  ایویانکس، اعلیٰ ترین ہتھیاروں اور بہترین الیکٹرونک جنگی نظام سے لیس ،بھرپور جنگی صلاحیتوں کا حامل۔جے ایف-17 تھنڈر بلاک 3 کی دبئی ایئر شو میں شرکت پاک فضائیہ کی اس طیارے پر مکمل اعتماد کی عکاس ہےایئر شو میں  پاک فضائیہ کا سپر مشاق طیارہ اپنی غیرمعمولی تربیتی صلاحیتوں اور استعداد لئے شرکاء کی توجہ کا مرکز بننے کے لئے موجود ہے دبئی ایئر شو دنیا بھر سے ہوابازی کے شائقین، دفاعی شعبے سے منسلک شخصیات اور ہوابازی کی صنعت کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیز کے مشاہدے اور عالمی تعاون کے فروغ کا  بہترین پلیٹ فارم ہے جہاں پاک فضائیہ کی موجودگی باعث افتخار ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.