پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خواجہ سرا کمیونٹی کے ہیجڑا فیسٹیول کا انعقاد
کراچی:پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خواجہ سرا کمیونٹی نے ہیجڑا فیسٹیول کا انعقاد کیا، شرکاء نے فلسطین میں شہید ہونے والوں کی یاد میں شمعیں جلائی، منتظمین کا کہنا تھا کہ فیسٹیول کا مقصد دنیا کو اپنے وجود کا احساس دلانا ہے ۔پریس کلب چورنگی سے ریلی کی شکل میں خواجہ سراوں کی بڑی تعداد اپنی روایات کا اظہار کرتے بگھیوں میں ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے آرٹس کونسل پہنچے اور پروگرام میں فیسٹیول کی خوشی میں رقص کیا۔آرٹس کونسل کراچی میں مختلف تھیٹرز، ٹیبلوز کے ذریعے معاشرے میں خواجہ سراوں کی اہمیت کو اجاگر کیا، اس موقع پر خواجہ سراوں نے کپڑوں اور جولری کے اسٹالز بھی لگا کر بتایا کہ ہنرمندی میں وہ پیچھے نہیں ہے۔ خواجہ سراوں کا کہنا تھا کہ فیسٹیول کا مقصد ہے کہ معاشرا ہماری شناخت کو قبول کرے۔اس موقع پر آرگنائزر ہیجڑا فیسٹیول کامی سڈ کا کہنا تھا کہ ان کے تین مطالبات ہیں جس میں جدوجہد، شناخت اور استقامت ہے۔ وہ یہ فیسٹیول دیگر شہروں میں بھی لے کر جائیں گے۔آرٹس کونسل کراچی میں منعقد فیسٹیول کے آخر میں خواجہ سراوں کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطین میں شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی۔