vosa.tv
Voice of South Asia!

مسلم لیگ ن ٹریڈ ونگ کے سربراہ کی جانب سے پروقار عشائیہ کا اہتمام

0

جدہ:مسلم لیگ ن ٹریڈ ونگ کے ہیڈ چوہدری ظہیر احمد گوندل کی جانب سے صدر مسلم لیگ ن سعودی عرب شیخ سعید کی جدہ آمد کے موقع پر پروقار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں ٹریڈ ونگ جدہ اور پارٹی کے مرکزی عہدے دارن نے شرکت کی۔عشائیہ کی صدارت چیئرمین مسلم لیگ ن چوہدری اکرم گجر نے کی۔ عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے ٹریڈ ونگ ہیڈ چوہدری ظہیر نے عشائیہ میں شریک پارٹی ذمہ داران کو ویلکم کیا اور صدر مسلم لیگ ن شیخ سعید کا خصوصی آمد پر شکریہ ادا  کرتے ہوئے کہا کے پارٹی نے جو زمہ داری دی ہے اس پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کروں گا اور چئیرمین مسلم لیگ ن چوہدری اکرم گجر  نے کہا کہ ہمارا ملک معاشی طور پراس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے اس کو مشکل سے نکالنے کے لیے واحد حل میاں محمد نواز شریف کو وزیر اعظم منتخب کروانا ہے جس کے لیے ہم اوورسیز نے بھر پور کردار ادا کرنا ہے اور مسلم لیگ ن ٹریڈ ونگ قیام کا مقصد ہی ملکی معاشی حالات میں اپنا کردار ادا کرنا ہے تقریب کے مہمان خصوصی شیخ سعید نے اپنے خطاب میں میں نو منتخب ٹریڈ ونگ عہدے دران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہم نے اپنی پارٹی کے ساتھ ساتھ ملکی معاشیت کو بھی منظم اور مضبوط بنانا ہے اور قائد کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہچانا ہے اور ملکی معاشی ترقی میں متحد ہوکر اہم کردار ادا کرنا ہے میری قائد جماعت میاں محمد نواز شریف سے ملاقات میں اوورسیز کے بہت سارے معاملات پر بات ہوئی ہے اور انکو پارٹی کارکردگی سے آگاہ کیا ہے میں اسحاق ڈار کو پارٹی ٹکٹ کمیٹی کا چیئرمین اور بیرسٹر امجد ملک کو ممبر بننے مبارکباد پیش کرتا ہوں ان دونوں رہنماوں نے اوورسیز کو متحد کیا ہے اور انکی رہنمائی سے اوورسیز آمدہ الیکشن میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.