غزہ میں اسرائیل کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی سختی سے مذمت
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ غزہ پٹی میں اسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی سختی سے مذمت کرتے ہیں
سعودی ولی عہد نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی نیابت کرتے ہوئے دارالحکومت ریاض میں سعودی افریقی سربراہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب غزہ پٹی میں ہونے والی ہر خلاف ورزی کی پوری قوت سے مذمت کرتا ہے ولی عہد مملکت نے مزید کہا کہ چار ہفتے سے زیادہ عرصے سے محصور غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی روکنا ہوگی
جبکہ سعودی عرب افریقی ممالک کے سربراہی اجلاس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شہزادہ محمد بن سلمان نے ایک ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کے دس سالہ ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرکے افریقہ کے لیے شاہ سلمان ترقیاتی پروگرام جاری کردیاشہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ جی 20 میں افریقی تنظیم اتحاد کی مکمل رکنیت کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2030 تک افریقہ کے لیے اضافی ترقیاتی فنڈنگ کے طور پر پانچ ارب ڈالر پیش کیے جائیں گے