vosa.tv
Voice of South Asia!

غزہ میں امن کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو کردار ادا کرنا چاہیے،پاکستان دفتر خارجہ

0

اسلام آباد:غزہ میں امن کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو کردار ادا کرنا چاہیے، پاکستان نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی ظلم کی مذمت کرتا ہے۔پاکستان غزہ میں مکمل جنگ بندی کا حامی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نےہفتہ وار پریس بریفنگ میں  کہا  کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کو غزہ میں امن کے لیے فوری اقدامات کرنا چاہیے ، بطور قابض طاقت اسرائیل کو چوتھے جینوا کنوینشن کا احترام کرنا چاہیے،پاکستان غزہ میں مکمل جنگ بندی کا حامی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ نگران وزیراعظم کا جمعہ کو پاکستان کی تارکین وطن پر پالیسی بیان واضح تھا، نگران وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں افغان سر زمین کے پاکستان کے خلاف استعمال پر تحفظات ہیں، اپنے تحفظات سے افغان عبوری انتظامیہ کو بھی آگاہ کرچکے ہیں۔ترجمان نے کہا اس ہفتے کے شروع میں جموں و کشمیر میں ڈوگرا راج، آر ایس ایس کے ہاتھوں کشمیریوں کا قتل عام ہوا،پاکستان مطالبہ کرتا ہے کہ اس واقعہ کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی،سیاسی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.