vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک، جامع العلوم شخصیت ممتاز حسین کو  گلوبل لیڈرشپ 2023ء ایوارڈ سے نواز دیا گیا

0

لائن کلب اور جیمز جے ڈڈلی لوس فاؤنڈیشن کی جانب سے جامع العلوم شخصیت ممتاز حسین کو فن وادب کے شعبوں میں ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں باوقار گلوبل لیڈرشپ 2023ء ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔ لائن کلب اور جیمز جے ڈڈلی لوس فاؤنڈیشن کی جانب سے جامع العلوم شخصیت ممتاز حسین کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ممتاز حسین کی فنی وادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں گلوبل لیڈرشپ 2023ء ایوارڈ سے نوازا گیا۔ممتاز حسین کا تخلیقی صلاحیتوں کی دنیا میں سفر کا آغاز 1981ء میں لاہور، پاکستان کے نیشنل کالج آف آرٹس میں داخلہ لینے کے بعد ہوا۔ان کے ابتدائی کارناموں میں شیخ زید بن سلطان کے فن تعمیر کے شاہکار کو مزین کرنا تھا،ان کے اس کارنامے نے لوگوں کے ذہنوں پر انمٹ نقوش چھوڑے۔تقریب میں شریک معروف فلمساز کا کہنا تھا کہ ممتاز حسین کا سفر تاریخی ہے۔ فلم اور تھیٹر کی دنیا میں انہوں نے اپنی قابلیت کا لوہا منوایا۔ بلاشبہ اس ایوارڈ کے ممتاز حسین ہی لائق ہیں۔ میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ میں اس تقریب میں شریک ہوں۔ اگر آپ نے ان کا کام نہیں دیکھا تو میں آپ سے کہنا چاہتا ہوں کہ ممتاز حسین کا کام آپ ضرور دیکھیں۔ جو بہت ہی قابل شخصیت ہیں۔ فنکارانہ مہارت کی انتھک جستجو نے انہیں 1987 میں لندن میں یورپی آرٹ میں خلاء کو پر کرنے پر مجبور کیا اور پھر انہوں نے نیویارک میں اسکول آف ویژول آرٹ میں گرافک ڈیزائن کے ساتھ جڑ کر فلم سازی کی مہارت کو مزید نکھارا۔اس حوالے سے تقریب میں شریک خاتون ساتھی کا کہنا تھا کہ میں مختلف پروجیکٹس میں ممتاز حسین کے ساتھ کام کررہی ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ کہانی کو بہت ہی خوبصورت انداز میں پیش کرنے کو ہنر جانتے ہیں۔ دنیا بھر میں بچوں کیلئے ایک بہتر دنیا کو فروغ دینے کیلئے ان کی لگن مثالی ہے۔ وہ اپنے تجربات کی روشنی سے لوگوں کے ذہنوں کی بند گتھیوں کو کھولنے اور حقیقت سے جوڑنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں۔ میں ان کے ساتھ کام کرنے پر بہت خوش ہوں۔ پینٹنگز سے لے کر فکر انگیز فلموں تک کی ان کی فنی کوششوں کو متعدد عجائب گھروں، جامعات، آرٹ گیلریوں اور بین الاقوامی فلمی میلوں میں نمایاں طور پر پیش کیا جاچکا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.