vosa.tv
Voice of South Asia!

غزہ کے بچوں سے اظہار یکجہتی بچوں کی بڑی تعداد میں مارچ

0

پاکستان کے شہر کراچی میں غزہ کے بچوں سے اظہار یکجہتی کے لیےاسکولوں کے بچوں نے بڑی تعداد میں مارچ کیا ۔ جماعت اسلامی کے تحت شاہراہ قائدین پر ہونے والے مارچ میں بچوں نے بھرپور جوش و جذبے سے شرکت کی بچوں نے مخصوص فلسطینی رومال پہنے ہوئے تھے اور علامتی طور پر فلسطین کے شہید بچوں کی لاشوں کو اٹھایا ہوا تھا۔ علامتی طور پر نیتن یاہو کے ہاتھوں پر ہتھ کڑیاں باندھ کر قید کیا گیا تھا۔اور عالمی برادری سے غزہ پر اسرائیلی مظالم رکوانےکا مطالبہ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.