ہیمبرگ میں مسلح شخص کے داخل ہونے پرایئرپورٹ بند، پروازیں منسوخ
ہیمبرگ :جرمنی کے شہر ہیمبرگ کے ایئرپورٹ پر مسلح شخص کے داخل ہونے کے بعد ایئرپورٹ کو بند کردیا گیا جبکہ متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ہفتہ کی شام ایک مسلح شخص تیز رفتار گاڑی کے ساتھ ایئرپورٹ کے ممنوعہ سیکیورٹی ایریا میں داخل ہوا تو عملے کو مجبوراً ایئر پورٹ بند کرنا پڑا۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ مسلح شخص نے دو بار ہوائی فائرنگ بھی کی۔مسلح شخص کی بیوی نے کچھ وقت قبل پولیس سے ممکنہ طور پر بچوں کے اغوا کے بارے میں رابطہ کیا تھا۔جرمن پولیس کا کہنا ہے مسلح شخص کی کار میں دو بچے بھی موجود تھے، ایئرپورٹ پر یرغمالی صورتحال کے پیش نظر آپریشن کیا گیا۔ جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا تاہم ایئرپورٹ حکام نے جہازوں کی روانگی اور آمد عارضی طور پر روک دی ہے۔ہیمبرگ ائیرپورٹ کے ترجمان کے مطابق ائیرپورٹ پر پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث 27 پروازیں متاثر ہوئیں۔ واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا ، جرمن پولیس ..