vosa.tv
Voice of South Asia!

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرجوڈیشل ریمانڈ پر  اڈیالہ جیل  منتقل

0

پی ٹی آئی کا  گرفتاری کے  خلا ف ہائی  کورٹ سے رجو ع کرنے کا اعلان ۔ اسلام آباد:سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کو اینٹی کرپشن ٹیم نے   گزشتہ روز اسلام آبا د  کے علاقے بنی گالہ میں واقعہ  انکی رہائشگاہ سے حراست میں لیا۔اسد قیصر گجو خان میڈیکل کالج صوابی کے پی کے، کے لیے طبی آلات کی خریداری سے متعلق کرپشن کیس میں نامزد ہیں۔اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کو  بکتر بند گاڑی میں عدالت لائی ۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔پی ٹی آئی کی جانب سے شعیب شاہین، بیرسٹر گولی اور سردار مصروف جبکہ  تھانہ بنی گالا کے  تفتیشی افسر بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔ تفتیشی  افسر نے  عدالت سے استدعا کی کہ جب تک خیبرپختونخوا ہ پولیس نہیں آتی  تب تک اسد قیصر کو جوڈیشل ریمانڈ پر  اڈیالہ جیل بھیجا جائے ۔تفتیشی افسر کے مؤقف پر اسدقیصر کے قکیل شعیب شاہین نے کہا کہ وکلا کو بتایا جائے کہ پولیس کیا چاہتی ہے۔اسد قیصر کی گرفتار کے لیے اسلام آباد پولیس کواختیار کس نے دیا۔؟وکلاء کا کہنا تھا کہ  کل الیکشن کا اعلان ہوا  ہے اور آج  اسد قیصر کوگرفتار کرلیا ۔اس موقع پر وکیل شعیب شاہین نے عدالت سے  اپنے  موکل  اسد قیصر کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کی اور کہا کہ ہم حفاظتی ضمانت بھی دائر کررہے ہیں تاہم عدالت نے  تفتیشی  افسر کی طرف سے اسد قیصر کے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا  پر  پہلے فیصلہ محفوظ کیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے اسد قیصر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ  جیل  منتقل  کرنے کا  حکم دے  دیا ۔ عدالت نے اینٹی کرپشن خیبر پختونخواہ   بھی  حکم دیا کہ وہ  ایک ہفتے میں  قانونی کاروائی مکمل کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.