vosa.tv
Voice of South Asia!

اسرائیل نے  غزہ میں عارضی    جنگ بندی کے لیے امریکی  مطالبہ مسترد کردیا

0

حماس  سے یرغمالیوں کی رہائی تک  تباہ کن فوجی کاروائی   جاری رکھیں گے ، نیتن یا ہو کی ہٹ دھرمی

تل ابیب  :اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے غزہ کی پٹی میں عارضی جنگ بندی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس وقت تک تباہ کن فوجی کارروائی جاری رکھیں گے جب تک کہ حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے افراد کو رہا نہیں کیا جاتا۔امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیل پر غزہ میں انسانی حالات کو بہتر بنانے کے لیے اپنی جارحیت کو عارضی طور پر روکنے کے لیے دباؤ ڈالا۔ بلنکن نے اسرائیل پر  زور دیا کہ وہ شہریوں کو اس کے حملوں سے بچانے کے لیے مزید اقدامات کرے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل اپنی پوری طاقت کے ساتھ دفاع جاری رکھے ہوئے ہے اور اس عارضی جنگ بندی سے انکار کرتا ہے جس میں ہمارے یرغمالیوں کی واپسی شامل نہیں ہے۔حماس نے 7 اکتوبر کو اپنے سرحد پار حملے میں تقریباً 240 افراد کو اغوا کیا جس کے بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان  حالیہ جنگ شروع ہوئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.