vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک کی سفوک کاونٹی کے ایگزیکٹیو امیدوار ایڈرومین نے اپنے مسلمان ووٹرز کو یہ یقین دہانی

0

نیویارک کی سفوک کاونٹی کے ایگزیکٹیو امیدوار ایڈرومین نے اپنے مسلمان ووٹرز کو یہ یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ ہر سطح پر ان کی حمایت جاری رکھیں گے۔ریاست نیویارک کے علاقے لانگ آئی  لینڈ کی سفوک  کاؤنٹی   کے لیے ایگزیکٹیو  اُمید وار  ایڈ رومین  مسلمانوں کی بھرپور سپورٹ اور  حمایت کر رہے ہیں ۔ گزشتہ روز  ایڈ رومین نے اسمتھ ٹاون  گالف کورس اینڈ  کنٹری  کلب میں   پہلے سالانہ  بین المذاہب ہم آہنگی کی مناسبت سے منعقدہ  ناشتے کی  میزبانی کی  جس کا آغاز بھی تلاوتِ کلام ِ پاک سے کیا گیا ۔۔پاکستانی  کمیونٹی  کی سیاسی و سماجی شخصیت راجہ  حسن احمد اور  مسجد ِ دار القران کے امام اجمد ا س تقریب  کے مہمانِ خصوصی تھے۔۔امام اجمل نے  تلاوتِ  کے بعد   قران  کی آیات کا انگریزی  میں ترجمعہ بھی  بیان  کیا۔۔۔سالانہ بین المذاہب ہم آہنگی کی اس تقریب میں   امریکی آفیشلز،  معروف  کاروباری  شخصیات اور  مذہبی اکابرین   شریک تھے۔ ایگزیکٹیو اُمید وار ایڈ رومین  نے  مسلم کمیونٹی  کی   نمائندگی کرنے راجہ حسن اور امام اجمل کا شکریہ  ادا کیا ساتھ ہی اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ وہ  مستقبل میں  بھی اسی طرح مل کر کام  کریں گے اور  مسلمانوں کی حمایت   بھی جاری رکھیں گے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.