vosa.tv
Voice of South Asia!

جولا خیل میں گل داؤدی پھولوں کی نمائش آغاز ہو گیا

0

فلوری کلچر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 16ویں گل داؤدی پھولوں کی نمائش للت پور کے جوالا خیل میں شروع ہو گئی ہے۔ نمائش پانچ دنوں تک جاری رہے گی۔فلوری کلچر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کے  میلے کا انعقاد نیپالی کسانوں کی حوصلہ افزائی اور  پھولوں کی پیداوار کے فروغ کے لیے کیا گیاہے۔نمائش میں گل داؤدی کے پھولوں کی پانچ اقسام کا مقابلہ کروایا جائے گا۔ جن میں منی ایچر، اسپائیڈر، ریفلیکس، انکرو، اور گل داؤدی کٹ فلاور شامل ہیں۔ نمائش میں تقریباً 70 اسٹالز  لگائے گئے ہیں۔ نمائش کے ذریعے پھولوں کی مختلف اقسام میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں کو ان کے بارے میں جاننے اور مزید تحقیق کرنے کا موقع ملتا ہے۔توقع ہے کہ 40,000 سے زائد لوگ نمائش کو دیکھنے کے لیےآئیں گے اور ٹرن اوور ایک کروڑ روپے سے زیادہ ہوگا۔ ایسی نمائشوں سے فطرت اور قدرت کے خوبصورت رنگوں،خوشبوں سے لطف اٹھانے کے ساتھ ساتھ کاروباری مواقع کو بھی فروغ ملتا ہے۔ اس وقت نیپال کے 48 اضلاع میں تقریباً 221 ہیکٹر میں پھولوں کا کاروبار ہو رہا ہے۔ یہ نمائش 5 روز تک جاری رہے گی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.