غیر قانونی تارکین وطن کو دی گئی مہلت ختم ، حکومت ہوگئی سرگرم
پاکستان میں غیر قانونی تارکین وطن کو دی جانے والی مہلت کے خاتمے کے بعد حکومت متحرک ہوگئی، اسلام آباد سے 64 غیر قانونی افغان باشندوں ک افغانستان واپس بھیج دیا.ڈیڈ لائن کے خاتمے کے بعد یکم نومبر کو اسلام آبادمیں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر 64 افغان باشندوں کو خیبرپختونخوا روانہ کیا گیا، جہاں سے انہیں افغانستان منتقل کیا جائیگا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد بھی موجود رہےافغان باشندوں کو 2 بسوں کے ذریعے ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس کی سکیورٹی ٹیم کی نگرانی میں روانہ کیا گیا، راستے میں مختلف مقامات پر سکیورٹی کی ذمہ داری پنجاب پولیس نے ادا کی تمام 64 افغان باشندوں کا ڈیٹا اپ لوڈ کرکے انہیں بار کوڈ جاری کئے گئے ہیں