vosa.tv
Voice of South Asia!

سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ۔۔نو مئی کی ہنگامہ آرئی میں ملوث تمام ملزموں کا ٹرائل سول عدالتوں میں ہو گا

0

نو مئی کی ہنگامہ آرئی میں ملوث تمام ملزموں کا ٹرائل سول عدالتوں میں ہو گا۔۔ سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ،، عدالت عظمی کے پانچ رکنی لاجر بینچ نے سویلینز کافوجی عدالتوں میں ٹرائل کالعدم قرار دے دیا فوجی عدالتوں میں نہیں سویلینز کا ٹرائل سول عدالتوں میں ہوگا سپریم کورٹ نے بڑے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت عظمی نے ملٹری کورٹس میں ٹرائل کیخلاف درخواستیں منظورکرلیں اورملٹری ایکٹ کے سیکشن 2 (1) (ڈی) کی دونوں ذیلی شقیں کو آئین کے برخلاف قرار دے دیا عدالت عظمیٰ نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی شق 59 (4) کو بھی غیر آئینی قرار دیدے دیا سویلین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل 5 رکنی بینچ نے متفقہ طور پرکالعدم قرار دیا۔ 4 ججز نے آرمی ایکٹ کے سیکشن 2 ڈی ون کو آئین سےمتصادم قرار دیا جبکہ جسٹس یحیحی آفریدی نے آرمی ایکٹ کی دفعات کالعدم قرار دینے پر اپنی رائے محفوظ رکھی جو بعد میں جاری کیں جائیں گی اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا. جسٹس اعجاز الحسن نے مختصر فیصلہ پڑھ کر سنایا. بینچ میں جسٹس منیب اختر ، جسٹس یحیٰی آفریدی، جسٹس مظاہرنقوی اور جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.