چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد
چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد، فردجرم میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے بطور وزیراعظم غیرقانونی سائفر اپنے پاس رکھا ، سیکرٹ دستاویز کے غلط طریقے سے استعمال ،ملکی سلامتی کو کمپرومائز کرنے اورقومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے الزامات بھی عائد ، خصوصی عدالت کے جج نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو چارج شیٹ پڑھ کر سنائی
سائفر کیس مین چیئرمین پی ٹی آئی پرفرد جرم عائد
اڈیالہ جیل میں لگنے والی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ملزم کوچارج شیٹ پڑھ کر سنائی ، فرد جرم میں، سیکرٹ دستاویز کے غلط استعمال، قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے اور ملکی سلامتی پر کمپرومائز کرنے اور کےسنگین الزامات عائد ہیں فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ سائفر پاکستان اور امریکہ کے درمیان انتہائی خفیہ دستاویز تھی جسے چیئرمین پی ٹی آئی نے بطور وزیراعظم غیرقانونی طور پراپنے پاس رکھااور ممنوع مقام جلسے میں غلط طریقہ کار سے استعمال کرتے ہوئےسایفر کی خفیہ معلومات کو غیر ضروری افراد تک پہنچایا
چارج شیٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی ریاست کے مفاد کے خلاف معلومات استعمال کرنے کے مجاز نہیں تھےوزارت خارجہ نے ان پر اعتماد کرتے ہوئے سائفر فراہم کیا لیکن انہوں نے سائفر اپنے پاس رکھتے ہوئے سیاسی مقاصد لیے استعمال کیاانہوں نے اس عمل سے ملک کے سیکیورٹی سسٹم پر کمپرومائز کیاجس سے ریاستِ پاکستان کی سیفٹی متاثر ہوئی
فرد جرم میں مزید کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے 28 مارچ 2022 کو بنی گالا اجلاس میں ملزم شاہ محمود قریشی کے ہمراہ سائفرکو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کی ملزم آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے سیکشن 5 اور 9 کے مرتکب ٹھہرا ہے