vosa.tv
Voice of South Asia!

بالی ووڈ بنگلہ دیشی اداکارہ ازمری حق بدھن کا خفیہ فلم میں ڈیبیو

0

بالی ووڈ انڈسٹری میں بنگلہ دیشی اداکارہ ازمری حق بدھن ہندی "خوفیہ فلم” کے ساتھ اپنے کیرئیر آغاز کر رہی ہیں، جس کا آج OTT پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر پریمیئر ہوا ہے۔ وشال بھردواج کی تحریر، ہدایت کاری اور پروڈیوس کردہ، خوفیہ ایک تھریلر فلم ہے ۔ فلم کی کہانی جاسوسی ناول "Escape to Nowhere”, سے لی گئی ہے،کہانی انڈین پولیس کے سابق سینئر افسر امر بھوشن نے تحریر کی تھی۔اس فلم میں بالی ووڈ کے ممتاز اداکار تبو، اشیش ودیارتھی، اور علی فضل ہیں۔فلم کا ٹریلر جاری ہونے کے بعد  فلم  شائقین میں تجسس توقعات پیدا ہوئی ہیں۔ابھرتی ہوئی بنگلہ دیشی ادکارہ ازمری ھق بدھن فل میں ریحانہ مریم نور کا کردار ادا کررہی ہیں جب کردار کے بارے میں ازمری  پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں نے ‘خفیہ’ میں ایک بہت ہی چھوٹا کردار ادا کیا ہے اور میں اس کے بارے میں ابھی کچھ نہیں بتاؤں گی، لیکن میں یہ کہہ سکتی ہوں کہ میں بنگلہ دیشی کا کردار ادا کر رہی ہوں۔ اسی لیے ہدایت کار نے بنگلہ دیش سے ایک اداکارہ کی تلاش کی ہے۔ فلم کے منتظمین نے گزشتہ ماہ "خفیہ” کا ٹریلر ریلیز کیا تھا، جس میں بدھون کے کردار اور فلم میں سازش کی ایک جھلک پیش کی گئی تھی۔ 2 منٹ اور 39 سیکنڈ کے ٹریلر جاری ہونے کے بعد بنگلہ دیشی ادکارہ کے کردار کی جھلک شائقین کی دلچسپی کا باعث بن چکی ہے۔ ہدایت کار وشال نے انڈین میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فلم دور حاضر کی ایکشن اسپائی فلم ہے  "یہ ایک انوکھی تھرلر فلم ثابت ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.