سعودی عرب اور تاجکستان کی وزارت خارجہ کے حکام کے درمیان سیاسی مشاورت کا دوسرا مرحلہ
دوسرے مشاورتی مرحلے میں سعودی عرب کے وفد کی سربراہی نائب وزیر خارجہ انجینئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے کی جبکہ تاجکستان کی طرف سے نائب وزیر خارجہ فرہاد سلیم وفد کی قیادت کررہے تھے اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تمام شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا اس کے علاؤہ کئی علاقائی اور بین الااقوامی ایشوز اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی اور دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ تعاون کے تمام شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا مشاورتی اجلاس کے دوسرے مرحلے میں تاجکستان میں متعین سعودی سفیر ولید الرشیدان بھی موجود تھے۔