19ویں ایشین گیمز میں اسکواش کے مقابلوں میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر سونے کا تمغہ جیت لیا جبکہ پاکستانی کشمالہ طلعت کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب۔
پاکستان نے پول راؤنڈ کے میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دی تھی جس میں نور زمان نے بھی ابھے سنگھ کو مات دی تھی لیکن فائنل میں قسمت بھارت کے ساتھ رہی۔فائنل میچ میں پاکستان ے نور زمان کو بھارتی حریف ابھے سنگھ کر 8-10 کی برتری حاصل تھی لیکن اس مرحلے پر بھارتی ایتھلیٹ نے بہترین انداز میں میچ میں واپسی کرتے ہوئے دو میچ پوائنٹس بچا لیے۔بالآخر ابھے سنگھ نے میچ میں 12-10 سے کامیابی حاصل کر کے سونے کا تمغہ جیت لیا جبکہ پاکستان کے نور زمان کو چاندی کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا۔دوسری جانب نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) کے میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز ڈپارٹمنٹ کی طالبہ کشمالہ طلعت نے 10 میٹر ایئر پسٹل ویمن ایونٹ میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا۔ریکٹر نمل میجر جنرل (ر) محمد جعفر نے نمل کی طالبہ کی اس فتح کو مادر وطن کے لیے بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ یہ یونیورسٹی کے لیے باعث فخر ہے۔کشمالہ کو حال ہی میں یونیورسٹی کی طرف سے اعلیٰ کامیابیوں کے اعتراف میں ایوارڈ اور تعریف اسناد سے نوازا گیا تھا۔ادھر ایشین گیمز میں ہاکی کے پول میچز میں بھارت نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے میں دو کے مقابلہ میں دس گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔عالمی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود بھارتی ہاکی ٹیم نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی رینکنگ میں 15ویں نمبر پر موجود پاکستان ہاکی ٹیم کے خلاف میچ کے پہلے کوارٹر میں دو گول اسکور کیے۔پہلا فیلڈ گول انڈیا کی جانب سے 8ویں منٹ میں مندیپ سنگھ نے اسکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جبکہ کھیل کے 11ویں اور 17ویں منٹ میں پینلٹی کارنر پر گول اسکور کرکے ہرمن پریت سنگھ نے انڈین ٹیم کی برتری کو مستحکم بنایا۔کھیل کے 30ویں منٹ میں سمیت نے بھارت کے لیے چوتھا گول اسکور کیا جبکہ تیسرے کواٹر میں 33ویں اور 34ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعے ہرمن پریت سنگھ نے انڈیا کی جانب سے گول اسکور کر کے مقابلہ 0-6 کردیا۔کھیل کے38ویں منٹ میں پاکستان کی جانب سے محمد سفیان خان نے پینالٹی کارنر پر ٹیم کا پہلا گول اسکور کیا لیکن تین منٹ بعد کھیل کے 41ویں منٹ میں وارون کمار نے فیلڈ گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کی غلطی کو مزید مستحکم کردیا۔پاکستان کی جانب سے دوسرا گول رانا عبدالوحید نے کھیل کے 45ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعہ اسکور کیا لیکن بھارت کی جانب سے شمشیر سنگھ نے کھیل کے 46ویں منٹ میں آٹھواں گول اسکور کیا۔بھارتی کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے للیت کمار نے کھیل کے 49ویں منٹ میں فیلڈ گول اسکور کیا اور پھر 54ویں منٹ میں وارون کمار نے پینلٹی کارنر کے ذریعہ ایک گول داغ کر میچ میں بھارت کا دسواں گول اسکور کیا۔جب ریفری نے میچ ختم ہونے کا اعلان کیا تو 2-10 کا اسکور بھارت کی فتح کا اعلان کررہا تھا۔پاکستان کی ٹیم 2اکتوبر کو جاپان کے خلاف اپنا پانچواں اور آخری پول میچ کھیلے گی اور سیمی فائنل تک رسائی کے لیے پاکستان کو اس میچ میں لازمی فتح درکار ہے۔