سعودی عرب: ریاض انٹرنیشنل بک فئیر نمائش کا آغاز ہوگیا
سعودی وزارت ثقافت اور لٹریچر پبلشنگ اینڈ ٹرانسلیشن کمیشن کے زیر اہتمام ریاض بک فئیر کا انعقاد کیا گیا ہے بک فئیر کو 50 ہزار مربع میٹر رقبے پر پھیلے وسیع و عریض ہال میں سجایا گیا ہے جہاں دنیا کے 32 ممالک کے 18 سو پبلشرز کی جانب سے سٹال لگائے گئے ہیں جن پر اسلامی کتب سمیت،تاریخ،فلسفہ،سائنس،ادب اور دیگر موضوعات پر مبنی لاکھوں کتب موجود ہیں جو کتاب بینی کے شوقین افراد کی توجہ کا خاص مرکز ہیں ریاض بک فئیر میں پبلشرز ،ادیبوں کی جانب سے مختلف ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ مختلف ممالک کی جانب سے ثقافتی پروگرام بھی سجائےجا رہے ہیں جن سے ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ مل رہا ہے اور نمائش دیکھنے والے ان سے محظوظ ہو رہے ہیں کتاب میلہ سات اکتوبر تک جاری رہے گا