مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے مسلہ فلسطین کا حل ناگزیرہے، شہزادہ محمد بن سلمان
سعودی عرب کے علاقے نیوم میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔سعودی وزیر اطلاعات سلمان بن یوسف الدوسری نے بتایا ہے کہ کابینہ کے اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے مسلہ فلسطین کا حل ہونا بہت ضروری ہے اس کے لیے عالمی قراردادوں کے تناظر میں اسرائیل کو 4 جون 1967 کی حدود میں واپس جانے کا عہد کرنا ہوگا۔ مشرقی بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرنے کی ضرورت ہے اور سعودی عرب قیام امن کے لئے اٹھائے گئے ہر اقدام اور کوشش کا ساتھ دے گا ہمارا مقصد فلسطینی عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔