نیویارک: امریکن کونسل آف منارٹی ویمن کی چھٹی سالانہ حلال ٹرکی تقسیم
بروکلین(نیوزڈیسک)نیو یارک کےعلاقے بروکلین میں امریکن کونسل آف منارٹی ویمن کے زیر اہتمام اور آئیڈیا کے خصوصی تعاون سے چھٹی سالانہ حلال ٹرکی کی تقسیم تقریب منعقد ہوئی، پروگرام میں بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی، جبکہ مختلف سماجی، فلاحی اور سرکاری اداروں کے نمائندوں نے بھی خصوصی طور پرشرکت کرکے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔
بروکلین کےعلاقےلٹل پاکستان، کونی آئی لینڈ ایونیو میں امریکن کونسل آف منارٹی ویمن کے زیر اہتمام اور آئیڈیاکے خصوصی تعاون سے چھٹی سالانہ حلال ٹرکی کی تقسیم تقریب منعقد ہوئی، جس میں مستحق خاندانوں میں تھینکس گیونگ کے موقع پر حلال ٹرکی اور غذائی اشیاء تقسیم کی گئیں۔پروگرام میں یونائیٹڈ ہیلتھ کیئر،ہیلتھ فرسٹ، پاپو اور ایلیٹ ہوم کیئر سمیت دیگر اداروں نے تعاون کیا۔اس موقع پر صحت کی انشورنس، میڈیکیڈ اور طبی سہولیات سے متعلق رہنمائی بھی فراہم کی گئی۔
اے سی ایم ڈبلیو کی بانی اور روحِ رواں بازہ روحی نے کہا کہ اس سال 400 مستحق خاندانوں میں حلال ٹرکی تقسیم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے معاون اداروں،اسپانسرز اور رضاکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کی کوشش ہے کہ کوئی بھی ضرورت مند خاندان تھینکس گیونگ کی خوشیوں سے محروم نہ رہے۔تقریب میں کونسل ممبر فرح لیوس کی خصوصی معاونت سے حلال چکن بھی فراہم کیا گیا۔ فرح لیوس نے امریکن کونسل آف مائنارٹی ویمن کی قیادت اورمنتظمین کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ کئی برسوں سے ضرورت مند خاندانوں کی خدمت کر رہا ہے۔کونسل ممبر فرح لیوس کے دفتر کی نمائندہ گریس نے تھینکس گیونگ کی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا پیغام دیا۔
بروکلین ڈسٹرکٹ اٹارنی ایرک گونزالیز کے دفتر کی نمائندہ نینسی لولو نے منتظمین اور رضاکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کمیونٹی کے لیے محفوظ اور خوشگوار تھینکس گیونگ کی دعا کی۔ جبکہ بروکلین بورو پریزیڈنٹ آفس کی نمائندہ جینیفر اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی اور ضرورت مند خاندانوں کی معاونت کے اس اقدام کو سراہا۔بروکلین بورو پریزیڈنٹ آفس کی نمائندہ جینیفر اور دیگر حکام نے تقریب میں شرکت کی اور ضرورت مند خاندانوں کی معاونت پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔
اے سی ایم ڈبلیوکی سینئر نائب صدر ماریا نے آئیڈیا اور کونسل ممبر فرح لیوس کے تعاون کا شکریہ ادا کیا، جبکہ شومی بھٹی نے کہا کہ ادارہ گزشتہ 18 برس سے مستحق خاندانوں کی خدمت کر رہا ہے۔ یونائیٹڈ ہیلتھ کیئر کے ریجنل مینیجر بابر منیر نے بھی اے سی ایم ڈبلیو کے ساتھ 18 سالہ شراکت داری کا ذکر کیا۔ اس موقع پر لیگل ہیلتھ کیئر کے نمائندوں نے شرکاء کو صحت کی سہولیات اور انشورنس سے متعلق رہنمائی فراہم کی۔
تقریب کے اختتام پرطعام کا خصوصی اہتمام کیا گیا جبکہ منتظمین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کمیونٹی کی فلاح و بہبود، مستحق خاندانوں کی معاونت، غذائی ضروریات کی تکمیل اور صحت سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔