vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹیکساس کی نومنتخب گورنرکااعلان، بچوں کوحراست میں رکھنےوالا آئس مرکزبند کرانے کا فیصلہ

0

ٹیکساس(نیوزڈیسک)امریکی ریاست ٹیکساس میں امیگریشن پالیسی کے حوالے سے بڑی تبدیلی کی تیاری، نومنتخب گورنر جینا ہینوجوسا نے بچوں اور ان کے والدین کو حراست میں رکھنے والے متنازع آئس  مرکز کو بند کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ مرکز ٹیکساس کے شہر ڈلی میں واقع ہے، جہاں امریکی امیگریشن ادارےآئس کے تحت تارکین وطن خاندانوں کو رکھا جاتا ہے۔جینا ہینوجوسا نے بچوں کی حراست پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گورنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ریاستی لائسنسنگ کے اختیارات استعمال کرکے اس نظام کو ختم کرنے کی کوشش کریں گی۔ان کا کہنا ہے کہ چھوٹے بچوں کو حراست میں رکھنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔اس مہم میں بچوں کے معروف پروگرام کی میزبان مس ریچل بھی ان کے ساتھ شامل ہو گئی ہیں اور دونوں نے ڈلی حراستی مرکز بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔یہ مرکز نجی کمپنی کورسیوک چلاتی ہے، جبکہ اس کا معاہدہ وفاقی امیگریشن ادارے آئس کے ساتھ ہے۔تاہم اس مرکز کی بندش ابھی عمل میں نہیں آئی اور گورنر کے اختیارات کے ذریعے اسے بند کرانے کی قانونی اور انتظامی پیچیدگیاں بھی موجود ہیں۔ ہینوجوسا جنوری 2027 میں عہدہ سنبھالیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.