دنیا کے خوش ترین پاسپورٹس کی نئی درجہ بندی جاری، فن لینڈ پہلے اورآئس لینڈ دوسرے نمبر پر
فن لینڈ(نیوزڈیسک)اسپورٹ کی طاقت کے ساتھ خوشحالی اور آزادی بھی اہم، گلوبل سٹیزن سولیوشنز کے 2026 کے ہیپی پاسپورٹس انڈیکس میں شمالی یورپ کے چار ممالک پہلی چار پوزیشنز پر آگئے۔
دنیا کے خوش ترین پاسپورٹس کی نئی درجہ بندی میں فن لینڈ سرفہرست ہے، جس نے 100 میں سے 93.2 پوائنٹس حاصل کیے۔ آئس لینڈ 92.4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، ڈنمارک 92.1 کے ساتھ تیسرے اور ناروے 89.3 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا۔
فہرست کے ابتدائی دس ممالک میں سوئٹزرلینڈ، سویڈن، نیدرلینڈز، نیوزی لینڈ، آسٹریا اور سنگاپور بھی شامل ہیں۔ ان میں سے آٹھ ممالک یورپ میں واقع ہیں۔گلوبل سٹیزن سولیوشنز کی جاری اس انڈیکس میں 50 ممالک کا جائزہ چار بنیادی شعبوں کی بنیاد پر لیا گیا، جن میں فلاح و بہبود، اندرونی آزادی، سفری سہولت اور خوشحالی شامل ہیں۔ اس درجہ بندی میں صحت اور تحفظ جیسے عوامل کو بھی مدنظر رکھا گیا۔رپورٹ کے مطابق طاقتور پاسپورٹ ہونا لازمی طور پر خوشحال زندگی کی ضمانت نہیں۔
سنگاپور کا پاسپورٹ سفری رسائی کے لحاظ سے سب سے طاقتور ہونے کے باوجود اس انڈیکس میں دسویں نمبر پر رہا۔ فلاح و بہبود میں اس کی پوزیشن 23ویں اور اندرونی آزادی میں 30ویں رہی۔رپورٹ سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ کسی ملک کے پاسپورٹ کی عالمی طاقت اور وہاں کے شہریوں کے معیارِ زندگی میں فرق ہوسکتا ہے۔ ادارے کی محقق ڈاکٹر لورا میڈرڈ کے مطابق خوشی کا تعلق پاسپورٹ کی طاقت کے مقابلے میں آزادی سے زیادہ مضبوط ہے۔