vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی انتخابات میں مقامی امریکی خواتین نے اہم سیاسی تاریخ رقم کر دی

0

امریکا کے حالیہ انتخابات میں مقامی امریکی خواتین نے قبائلی، ریاستی اور وفاقی سطح پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، تین خواتین پہلی بار تاریخی سیاسی عہدوں پر منتخب ہوئی ہیں۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق کرسٹالین کرلی ناواجو قوم کی پہلی خاتون صدر منتخب ہوئی ہیں، جبکہ پیگی فلاناگن امریکی سینیٹ میں پہنچنے والی پہلی مقامی امریکی خاتون بن گئی ہیں۔ ڈیب ہالینڈ نیو میکسیکو کی پہلی مقامی امریکی خاتون گورنر منتخب ہوئی ہیں۔اس کے علاوہ نیویارک کی سینیکا قوم نے بھی ٹینا ابرامز کو پہلی خاتون صدر منتخب کیا ہے۔ امریکی کانگریس میں بھی مقامی امریکی نمائندگی بڑھی ہے، جہاں نیویارک کی کلیئر ویلڈیز اور مشی گن کے شان میک کین پہلی بار اپنی ریاستوں کی نمائندگی کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ماہرین کے مطابق یہ کامیابیاں مقامی امریکی خواتین کی کئی دہائیوں پر محیط سیاسی جدوجہد کا نتیجہ ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.