vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی عدالت نےغیرملکی شہریوں کی ووٹنگ سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کا منصوبہ روک دیا

0

نیویارک(نیوزڈیسک)امریکا میں ووٹرز کی شہریت کی بنیاد پر بیلٹ روکنے کی کوشش کو عدالتی حکم نے روک دیا، ٹرمپ انتظامیہ کو ریاستوں پر دباؤ ڈالنے سے عارضی طور پر منع کردیا گیا۔

انتظامیہ نے غیر ملکی شہریوں کی جانب سے ووٹنگ روکنے کے لیے مشتبہ ووٹرز کی فہرستیں ریاستوں کو بھیجنے کا منصوبہ بنایا تھا۔رائٹرز کے مطابق واشنگٹن کی ڈسٹرکٹ جج نے محکمہ انصاف اور محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کو ایسی فہرستیں ریاستوں کے حوالے کرنے سے منع کردیا ہے۔ عدالت نے یہ ہدایت بھی دی ہے کہ ان ووٹرز کے بیلٹ الگ نہ رکھے جائیں اور نہ ہی شہریت ثابت ہونے تک ان کی گنتی روکی جائے۔یہ مقدمہ ووٹنگ کے حقوق اور شہریوں کی نجی معلومات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے اداروں نے دائر کیا تھا۔ درخواست گزاروں کا مؤقف تھا کہ حکومت کا اقدام 1974 کے پرائیویسی ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔رائٹرز کے مطابق غیر ملکی شہریوں کا امریکی انتخابات میں ووٹ ڈالنا غیر قانونی ہے، تاہم دستیاب شواہد کے مطابق ایسے واقعات انتہائی کم ہیں۔ جج نے بھی خدشہ ظاہر کیا کہ انتظامیہ کے فراہم کردہ اعداد و شمار قابلِ اعتماد نہ ہونے کے باعث قانونی ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی کھو سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.