نیویارک(نیوزڈیسک)امریکا میں جاری وسط مدتی انتخابات میں پاکستانی امریکیوں کی اہمیت مزید بڑھ گئی۔نیویارک اسٹیٹ کی سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کی اُمیدوار کیلی رِیپ نے عدالتی کاروائی میں ہر زبان کے لیے مترجم کی موجودگی کو لازمی قراردیا۔ کیلی رِیپ نےپاکستانی امریکن کمیونٹی سے اپیل کی ہے وہ انتخابی عمل میں ضرور حصہ لیں۔یہ باتیں انھوں نے وائس آف ساوتھ ایشیا کو دیے گئے خصوصی انٹر ویو میں کہیں۔
کرمنل اورسول مقدمات میں اکتیس سال کا وسیع تجربہ رکھنے والی کیلی رِیپ جو دسویں جوڈیشل ڈسٹرکٹ سےنیویارک اسٹیٹ سپریم کورٹ جج کے عہدے کی امیدوار ہیں ان کی انتخابی مہم بھی زور شو ر سے جاری ہے۔ وائس آف ساوتھ ایشیا کو دیے گئے خصوصی انٹر ویو میں غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف کاروائیوں اوران کے مقدمات کو کس طرح حل کیے جانے سے متعلق سوال پر واضح کیا کہ بطور جج ان کے سامنے کوئی بھی ایسا مقدمہ آتا ہے تو وہ اس کو آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کریں گی ۔
کیلی رِیپ کے حلقہ انتخاب میں ناساو اور سفوک کاونٹیز شامل ہیں اور یہاں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی کثیر تعداد آباد ہے۔یہودیوں اور مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں ملوث عناصر کےساتھ کیسے سلوک کرنا چاہیے کے سوال پر کیلی رِیپ کا کہنا تھا کہ ہر جرم کو اس کی نوعیت، اہمیت اورحساسیت کی بنیاد پر دیکھنا چاہیے ۔کیلی ریپے 2019 سے سفک کاؤنٹی کورٹ کے جج انتھونی ایس سینیفٹ جونیئر کے پرنسپل لا کلرک کے طور پرخدمات انجام دے رہی ہیں۔ان کا کہنا تھ کہ وہ اس بات کو یقینی بناناچاہتی ہیں عدالتوں میں جو بھی سائلین اور درخواست گزار پیش ہوں ان کی بات سنی جائے۔وہ اردو، پنجابی، ہسپانوی سمیت کوئی بھی زبان بولتے ہوں ان کی آسانی کے لیے ضروری ہے کہ عدالت میں مترجم لازمی موجود ہو تاکہ سائلین کو بھی معلوم ہوسکے کہ عدالتی کاروائی میں کیا کچھ ہورہا ہے ۔
نیویارک اسٹیٹ سپریم کورٹ کی اہمیت سے متعلق سوال پر کیلی رِیپ کا کہنا تھا کہ انھیں دیوانی اور فوجداری دونوں شعبوں میں کام کرنے کا تجربہ حاصل ہے، سپریم کورٹ کا جج سول اور کرمنل دونوں میں سے کسی بھی شعبے میں خدمات انجام دے سکتاہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ورلی ووٹنگ کا آخری دن ہے ، آپ لوگوں کے قریب کئی ایسے مقررہ مقامات ہیں جہاں آپ اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرسکتے ہیں۔نےلانگ آئی لینڈ کی دونوں کاونٹیز میں مقیم پاکستانی امریکیوں سے اپیل کی کہ وہ انتخابی عمل میں ضرور حصہ لیں اور3 نومبر کو اپنا حقِ رائے دہی لازمی استعمال کریں۔