vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں ’’ساؤتھ ایشینز فار ٹش جیمز‘‘ تقریب، ووٹ کی اہمیت پر زور

0

نیویارک: امریکی ریاست نیویارک میں مسلم ووٹ پروجیکٹ کے زیرِ اہتمام ’’ساؤتھ ایشینز فار ٹش جیمز‘‘ کے عنوان سے انتخابی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ریاست کی اٹارنی جنرل لیٹیشیا جیمز نے شرکت کی۔ منعقدہ تقریب میں کمیونٹی رہنماؤں اور شرکاء نے انتخابی عمل میں حصہ لینے اور حقِ رائے دہی کے استعمال کی اہمیت اجاگر کی۔

تقریب کی میزبانی شبیر احمد نے کی، جبکہ کونسل آف پیپلز آرگنائزیشن کے سربراہ محمد رضوی نے خطاب کرتے ہوئے ووٹ کی اہمیت اور جمہوری عمل میں عوامی شرکت پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر امام احمد علی، محبہ احمد، ارم حنیف، خدیجہ اور ذکریا سمیت دیگر مقررین نے بھی اظہارِ خیال کیا۔ مقررین نے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی اہمیت اجاگر کی اور لیٹیشیا جیمز کی حمایت کا اظہار کیا۔اپنے خطاب میں لیٹیشیا جیمز نے کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا اور شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنے ووٹ کی طاقت کو پہچانیں اور اسے مؤثر انداز میں استعمال کریں۔ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ڈیموکریٹس کی انتخابی کامیابی کے حوالے سے پُرامید ہونے کا اظہار کیا۔تقریب کے دوران لیٹیشیا جیمز نے کمیونٹی کے افراد سے ملاقاتیں کیں اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ پروگرام کے اختتام پر شرکاء کے لیے کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.