vosa.tv
Voice of South Asia!

ریاض سیزن کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز، فضل شاکر کی شاندار پرفارمنس

0

سعودی عرب میں ریاض سیزن کے چھٹے ایڈیشن کی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا۔ افتتاحی تقریبات کے سلسلے میں ابوبکر سالم اسٹیج پر شاندار موسیقی کی محفل سجائی گئی، جس میں معروف لبنانی گلوکار فضل شاکر سمیت دیگر فنکاروں نے پرفارم کیا۔ کنسرٹ میں ہزاروں سعودی اور غیر ملکی شہریوں نے شرکت کی۔

محفل کے دوران آرکسٹرا نے دلکش دھنوں سے حاضرین کو مسحور کیا، جبکہ فضل شاکر کی سریلی آواز پر شائقین نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ ریاض سیزن کے آغاز کی خوشی میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔ریاض سیزن کے چھٹے ایڈیشن میں کھیلوں کے مقابلوں، موسیقی کی محافل اور مختلف تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ پاکستان سمیت متعدد ممالک کے ثقافتی پروگرام بھی اس کا حصہ ہوں گے، جن کے ذریعے مختلف ملکوں کی ثقافت، روایات اور فنون کو اجاگر کیا جائے گا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.