vosa.tv
Voice of South Asia!

کیلیفورنیا میں شہریت کی درخواست دینے والے تارکین وطن غیرقانونی ووٹنگ کریک ڈاؤن کی زد میں

0

 کیلیفورنیا میں وفاقی حکام کی جانب سے غیرشہریوں کی ووٹنگ کے خلاف کارروائی میں نشانہ بننے والے بیشتر تارکین وطن دراصل امریکی شہریت کیلئے درخواست دے چکے تھے، اب انہیں فارمز پر جھوٹے بیانات دینے کے الزامات کا سامنا ہے۔

 حکام کے مطابق 42 سالہ ہوزے بنیولوس ڈیاز نے اکتوبر 2025 میں شہریت کی درخواست دی تھی، تاہم حکومت کا الزام ہے کہ انہوں نے 2007 میں ڈرائیونگ لائسنس بنواتے وقت غلطی سے خود کو شہری ظاہر کیا تھا۔ بنیولوس نے اے پی کو بتایا کہ انہیں اس رجسٹریشن کا علم ہی نہیں تھا، اور انہوں نے کبھی ووٹ نہیں ڈالا۔ حکام کے مطابق کیلیفورنیا میں دو درجن سے زائد قانونی مستقل رہائشیوں پر الزامات عائد کیے گئے، جن میں سے بیشتر کم از کم 5 سال سے امریکا میں مقیم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق غیرقانونی ووٹنگ پر زیادہ سے زیادہ ایک سال قید کی سزا ہوسکتی ہے، جبکہ شہریت کی درخواست میں جھوٹ بولنے پر 10 سال تک قید ہوسکتی ہے۔ ایک کیس میں پامیلا آربیوز لائن کو سان ڈیاگو میں شہریت کے انٹرویو کے فوراً بعد گرفتار کیا گیا، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے 5 بار رجسٹریشن کروائی اور کئی انتخابات میں ووٹ ڈالا، تاہم بعد میں انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں غلط فہمی تھی کہ وہ اپنی والدہ کی شہریت کے باعث خودبخود شہری بن چکی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ کارروائیاں ایسے وقت ہورہی ہیں جب اعداد و شمار کے مطابق غیرشہریوں کی ووٹنگ کا مسئلہ انتہائی نایاب اور ثابت کرنا مشکل ہے، جبکہ کیلیفورنیا نے ان الزامات کو مبالغہ آمیز قرار دیا ہے۔ محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق اگست میں کی گئی ایک آڈٹ سے ان افراد کی نشاندہی ہوئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.