vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک:گھریلوتشدد سے بچاؤ،پاسووکا آگہی سیمینار

0


نیویارک(نیوزڈیسک)پاکستانی امریکن اسکلڈ وومن آرگنائزیشن نےنیویار ک میں خواتین کوگھریلو تشدد سے بچاو اور روک تھام کے لیےآگہی سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار کےشرکاکو آگہی دی گئی کہ گھریلو تشدد کے معاملے میں خاموش نہ رہیں  بلکہ قانون کا سہارا لیں

پاکستانی امریکن اسکلڈ وومن آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ڈومیسٹک وائنلس سے متعلق ڈٹمس ایونیو پر  اپنے دفتر میں منعقدہ  پرپل ڈے اورآگہی سیمینار کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔
تقریب  میں پاکستانی امریکن کمیونٹی  کی خواتین کی  کثیر تعداد شریک ہوئی۔سیمینارکے منتظمین اور شرکا نے گھریلو تشدد سے متعلق آگہی،بچاؤ اور روک تھام کی علامت،جامنی رنگ کے لباس زیبِ تن کیے ہوئے تھے۔حاضرین سےخطاب میں  پاسوو کی بانی عطیہ شہناز نے گھریلو تشدد کے واقعات اور اس کی روک تھام  کے لیے متاثرین کوحاصل قانونی حقوق پر بریفنگ دی۔

شرکا  سے خطاب میں عطیہ شہناز کا کہنا تھا کہ ساؤتھ ایشین کمیونٹی میں ڈومیسٹک وائلنس ایک سنگین مسئلہ ہے۔ گھریلو تشدد کے واقعات کی حوصلہ شکنی کے لیے ضروری ہے کہ انھیں نظر انداز نہ کیا جائے، مسلسل خاموشی اختیار کرنا حل نہیں بلکہ ایسے واقعات کو بڑھاوا دینے کا باعث بنتا ہے۔سیمینار کے شرکا کی قانونی رہنمائی کےساتھ ساتھ انھیں پینٹنگ، سلائی،یوگا اور دیگر سرگرمیوں کے مواقع بھی فراہم کیے گئے۔اس موقع پرامریکی آفیشلز نے کچھ  حقیقی واقعات سے تیار کی گئی پریزنٹیشن پیش کی،مقررین کا کہنا تھا کہ گھریلو تشدد کا شکار خواتین خود کو تنہا نہ سمجھیں۔

سیمینار کے دوران سوال جواب کا سیشن بھی ہوا۔ پاسوو کی صدر شاہین کھوکھرنے بھی اظہارِ خیال کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ خاندانی نظام کو بکھرنے سے  بچانے کے لیے ضروری ہے کہ گھریلو تشدد کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے،متاثرہ خواتین و افراد کو چاہیے کہ اپنے آئینی اور قانونی حق  استعمال  کریں۔ شرکا کو آگہی دی  گئی کہ  ڈومیسٹک وائلنس صرف جسمانی نہیں بلکہ ذہنی،معاشی اذیت اور بچے بچیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک بھی گھریلو تشدد میں شمار کیا جاتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.