vosa.tv
Voice of South Asia!

دنیا بھرمیں متعدد ویب سائٹس کی عارضی بندش،وجہ سائبرسیکیورٹی کی اہم اپ ڈیٹ

0

انٹرنیٹ کے بڑے حصے کو چلانے والی پروگرامنگ زبان پی ایچ پی دو سنگین سکیورٹی خامیوں کے انکشاف کے بعد مختلف ممالک کی حکومتوں اور سائبر سکیورٹی اداروں نے ویب سائٹس کو فوری حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ خامیاں پی ایچ پی پروگرامنگ زبان میں دریافت کی گئی ہیں، متعدد سائبر سکیورٹی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ جو تنظیمیں بروقت حفاظتی اپ ڈیٹ لاگو نہیں کر سکتیں، انہیں عارضی طور پر اپنی ویب سائٹس بند کرنے پر غور کرنا چاہئے، اسی تناظر میں فن لینڈ کی حکومت، ایڈنبرا سٹی کونسل اور بی بی سی نے اپنی بعض ویب سروسز عارضی طور پر آف لائن کر دی ہیں۔

یہ خامیاں مصنوعی ذہانت کی مدد سے دریافت کی گئیں، سائبر سکیورٹی کمپنی وِز کے مطابق یہ اے آئی کی جانب سے اب تک دریافت کی جانے والی انتہائی سنگین خامیاں ہیں، جبکہ مصنوعی ذہانت سائبر سکیورٹی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی لا رہی ہے۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ وفاقی ادارے معروف اے آئی کمپنیوں کے ساتھ مل کر اس مسئلے کے حل کو تیز کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

جاپان کی وزیرِاعظم سانائے تاکائیچی نے بھی عوام اور اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ جانچ کریں کہ آیا ان کی عوامی ویب سائٹس پی ایچ پی پر چل رہی ہیں یا نہیں۔ متاثرہ اداروں نے تاحال یہ تصدیق نہیں کی کہ اس کی وجہ براہ راست پی ایچ پی کی خامیاں تھیں یا نہیں۔دوسری جانب آرٹ پلیٹ فارم ڈیویئنٹ آرٹ سمیت بعض ویب سائٹس نے صرف اتنا کہا ہے کہ وہ عارضی دیکھ بھال کے لیے بند ہیں، تاہم اس کی وجہ نہیں بتائی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.