vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک حکام کی 9/11 سے متعلق مزید 40 ہزار خفیہ دستاویزات جاری

0

 نیویارک شہر حکام نے 9/11 حملوں کے بعد گراؤنڈ زیرو کی فضائی آلودگی سے متعلق مزید 40 ہزار خفیہ دستاویزات عام کردی ہیں، جن سے مزید حقائق سامنے آئے ہیں۔

 حکام کے مطابق یہ دستاویزات 9/11 ہیلتھ واچ اور میئر زہران ممدانی کی انتظامیہ کے مابین عدالتی معاہدے کے تحت جاری کی گئی، دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ حملوں کے تقریباً 10 ماہ بعد تک حکام کو ایسبیسٹوس کے شواہد ملتے رہے، حالانکہ حکومت بار بار نیویارک شہریوں کو یقین دلاتی رہی کہ گراؤنڈ زیرو کے ارد گرد کی ہوا سانس لینے کیلئے محفوظ ہے۔ میئر ممدانی نے کہا کہ گزشتہ ماہ جب پبلک ریکارڈز پورٹل شروع کیا گیا اور پہلی ایک لاکھ 70 ہزار صفحات جاری کیے گئے، تو یہ محض رسمی کارروائی نہیں بلکہ لاکھوں نیویارک شہریوں کو وضاحت اور اطمینان فراہم کرنے کی جانب پہلا قدم تھا۔ رپورٹ کے مطابق فرسٹ ریسپانڈرز، منتخب نمائندوں اور 9/11 سے متعلق بیماریوں میں مبتلا افراد کے اہل خانہ 20 سال سے ان دستاویزات کی اشاعت کا مطالبہ کرتے رہے تھے۔ ڈیٹابیس میں اب 2 لاکھ سے زائد صفحات شامل ہیں، جن میں طویل عرصے سے زیر بحث "ہارڈنگ میمو” اور "68 باکسز” کے نام سے مشہور فائلیں بھی شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.