vosa.tv
Voice of South Asia!

میئر ممدانی کا شہری شکایات نگران بورڈ کیلئے نئے ارکان کا تقرر

0

 میئر زہران ممدانی نے سی سی آر بی، جو امریکا کا سب سے بڑا آزاد پولیس نگران ادارہ ہے، کیلئے نئے ارکان کے تقرری کا اعلان کردیا ہے، جس کا مقصد پولیس احتساب اور عوامی اعتماد کو مضبوط بنانا ہے۔

 میئر ممدانی نے کہا کہ احتساب کے بغیر عوامی تحفظ ممکن نہیں، اور نئے ارکان شفافیت اور دیانت داری کے ساتھ اس مشن کو آگے بڑھائیں گے۔ سی سی آر بی کی چیئر جینیفر جونز آسٹن نے نئے ارکان کا خیرمقدم کیا۔ حکام کے مطابق نئے ارکان میں مانہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی کے سابق ڈپٹی چیف رجنالڈ گرین، نیویارک یونیورسٹی لا اسکول میں پبلک انٹرسٹ لا سینٹر کی سربراہ لیزا ہوئز، فورڈہم لا اسکول کے فیرک سینٹر فار سوشل جسٹس کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر لیزا لینڈاؤ اور پارٹنرشپ ود چلڈرن کے سی ای او ویسنر پیئر شامل ہیں۔ رجنالڈ گرین نے مانہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس میں اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اٹارنی کے طور پر بھی کام کیا ہے، جبکہ لیزا ہوئز 15 سال سے زائد عرصہ پبلک انٹرسٹ اٹارنی رہ چکی ہیں۔ لیزا لینڈاؤ نیویارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ کی سابق جنرل کونسل اور نیویارک اسٹیٹ اٹارنی جنرل آفس میں ہیلتھ کیئر بیورو کی چیف رہ چکی ہیں۔ ویسنر پیئر کوئنز کے علاقے ساؤتھ جمیکا میں پیدا ہوئے اور پرورش پائی، اور نوجوانوں کی ذہنی صحت اور تشدد کی روک تھام کے شعبے میں طویل تجربہ رکھتے ہیں۔ پبلک ایڈووکیٹ جمانے ولیمز نے بھی نئے ارکان کی تقرری کو سراہا اور کہا کہ ان کا اجتماعی تجربہ شہریوں کی آواز سننے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.