vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں 5 بیلٹ تجاویز سے متعلق آگاہی مہم شروع

0

 کمیشن آن گورنمنٹ ایفیشنسی نے نومبر کے انتخابات میں شامل 5 بیلٹ تجاویز کے بارے میں شہریوں کو آگاہ کرنے کیلئے نیا ٹی وی اور ڈیجیٹل اشتہاری مہم شروع کردی ہے۔

حکام کے مطابق یہ مہم 3 نومبر کے عام انتخابات تک جاری رہے گی، جس میں آن لائن معلوماتی مرکز، کمیونٹی رہنماؤں سے رابطے اور 15 زبانوں میں تعلیمی مواد شامل ہے۔ میئر ممدانی نے کہا کہ یہ مہم شہریوں کو بیلٹ باکس پر باخبر فیصلہ کرنے کیلئے ضروری معلومات فراہم کرے گی۔ کمیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر این چینگ کے مطابق ووٹر رجسٹریشن کی آخری تاریخ 24 اکتوبر ہے، اور شہری nyc.gov/fast پر جاکر مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ حکام کے مطابق پہلی تجویز آؤٹ ڈور ڈائننگ کی منظوری کا عمل 8 ماہ سے کم کرکے 2 ماہ کرے گی، دوسری تجویز شہری ٹھیکوں کے عمل کو تیز کرے گی، تیسری تجویز سڑکوں کی حفاظت کے منصوبوں کو تیز اور فالتو سرکاری جائیداد سے آمدنی پیدا کرے گی، چوتھی تجویز تعمیراتی اجازت ناموں کو آسان بنائے گی جبکہ پانچویں تجویز شہر کی مالی حالت مضبوط بنانے کیلئے بچت کا ہدف مقرر کرے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.