گوگل ڈیپ مائنڈ نے لندن میں مصنوعی عمومی ذہانت کے فلاسفی اور اخلاقی پہلوؤں پر تحقیق کیلئے ریسرچ سائنٹسٹ کی آسامی کا اعلان کردیا۔
ادارے کے مطابق منتخب امیدوار اس بات پر تحقیق کرے گا کہ مصنوعی عمومی ذہانت انسانی تعلقات، سیاسی اداروں، معیشت اور قانون کو کیسے متاثر کرسکتی ہے، اور یہ یقینی بنانے میں مدد دے گا کہ جدید اے آئی نظام انسانی اقدار سے ہم آہنگ رہیں۔ اہلیت کیلئے امیدوار کے پاس فلسفہ، سیاسیات، معاشیات، قانون، نفسیات یا کمپیوٹر سائنس میں پی ایچ ڈی یا اس کے مساوی تجربہ ہونا لازمی ہے، جبکہ اے آئی سے متعلق شعبوں میں کم از کم 3 سال کا تحقیقی تجربہ بھی درکار ہوگا۔ ادارے کے مطابق اے آئی سے متعلق تحقیق شائع کرنے کا ریکارڈ اور مختلف شعبوں کے ماہرین کے ساتھ مل کر کام کرنے کی صلاحیت اضافی خوبی سمجھی جائے گی۔ ادارے نے تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں، دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو گوگل کیریئرز کی ویب سائٹ پر جاکر مکمل تفصیلات دیکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔