vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی عرب نے یو اے ای کو ہرا کر عریبیئن گلف کپ کا ٹائٹل جیت لیا

0

سعودی عرب کی قومی فٹ بال ٹیم گرین فالکنز نے متحدہ عرب امارات کو دو صفر سے شکست دے کر 27ویں عریبیئن گلف کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

جدہ کے کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی کے الانما بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل کو ریکارڈ 62 ہزار 827 تماشائیوں نے دیکھا، جبکہ فیفا کے صدر جانی انفینٹینو اور سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل بھی موجود تھے۔سعودی عرب نے میچ کے ابتدائی لمحات ہی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ گیارہویں منٹ میں صالح ابو الشامات کی کارنر کک پر ہمام الہمامی نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی، جبکہ دو منٹ بعد کپتان فراس البریکان نے دوسرا گول کرکے سعودی برتری دو صفر کردی۔سعودی مڈفیلڈرز عبداللہ الخیبری، ناصر الدوسری اور محمد کنو نے کھیل پر گرفت برقرار رکھی اور اماراتی ٹیم کو واپسی کا موقع نہیں دیا۔فتح کے بعد مکہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے فاتح کپتان فراس البریکان کو ٹرافی پیش کی۔ اس کامیابی کے ساتھ سعودی عرب نے 22 سال بعد چوتھی مرتبہ عریبیئن گلف کپ کا اعزاز حاصل کر لیا۔فائنل کے لیے جدہ سمیت سعودی عرب کے مختلف شہروں اور عوامی مقامات پر بڑی اسکرینیں نصب کی گئی تھیں۔ آخری سیٹی بجتے ہی ہزاروں شائقین سڑکوں پر نکل آئے، قومی پرچم لہرائے اور آتش بازی کے ذریعے تاریخی کامیابی کا جشن منایا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.