vosa.tv
Voice of South Asia!

بروکلین: فائر ہاؤس کو میوزک اسکول میں تبدیل کرنے کا منصوبہ 

0

 میئر زہران ممدانی نے بروکلین کے علاقے کوبل ہل میں خالی پڑے فائر ہاؤس کو نوئل پوائنٹر فاؤنڈیشن کیلئے مستقل میوزک اسکول میں تبدیل کرنے کے 17.8 ملین ڈالر کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

 حکام کے مطابق 1857 میں تعمیر ہونے والی 6 ہزار مربع فٹ پر مشتمل تاریخی فائر ہاؤس کی تزئین و آرائش ڈیپارٹمنٹ آف ڈیزائن اینڈ کنسٹرکشن کرے گا، جس کے بعد یہ عمارت پسماندہ کمیونٹیز کے نوجوانوں کیلئے موسیقی کی تعلیم دینے والی فاؤنڈیشن کا مستقل مرکز بنے گی۔ میئر ممدانی نے کہا کہ یہ سرمایہ کاری موسیقار نوئل پوائنٹر کی میراث کو زندہ رکھے گی، جن کی زندگی موسیقی سے بدل گئی تھی۔ ڈیپارٹمنٹ آف کلچرل افیئرز کی کمشنر دیا وج کے مطابق فاؤنڈیشن اب تک 40 ہزار سے زائد نیویارک طلبہ کو موسیقی کی تعلیم دے چکی ہے۔ ڈی ڈی سی کمشنر پال اوچوا نے کہا کہ یہ عمارت 1857 میں تعمیر ہوئی تھی جب فائر فائٹرز گھوڑوں سے چلنے والی گاڑیاں استعمال کرتے تھے، اور اب یہاں سائرن کی بجائے موسیقی کی آواز گونجے گی۔ فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر چنیتا پوائنٹر نے بتایا کہ 30 سال قبل انہوں نے یہ فاؤنڈیشن قائم کی تھی مگر کبھی اپنا مستقل مرکز نہیں تھا، اور اب یہ تاریخی فائر ہاؤس انہیں پہلا مستقل ہیڈکوارٹر فراہم کرے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.