vosa.tv
Voice of South Asia!

نیوجرسی:پمپکن پکنگ ایونٹ 17 اکتوبرکوسجےگا

0

نیویارک(نیوزڈیسک)امریکا میں دیسی کمیونٹی کے لیےخوشخبری ،جٹ بھٹہ فیملی فارمزکےزیراہتمام پمپکن پکنگ ایونٹ سترہ اکتوبرکو نیوجرسی میں سجےگا۔فیسٹیول میں داخلہ مفت ہوگا۔

نیوجرسی میں جٹ بھٹہ فیملی فارمز پر سجنے جارہا ہےاپنی طرز کا منفرد پمپکن پکنگ ایونٹ جو ہرفیملی کے لیےتفریحی سرگرمیوں سے بھرپور ہوگا ۔ فیسٹول میں ہوگا مکمل دیسی ماحول کہ پردیس میں رہتےہوئےاپنے گاوں دیہات کی یاد تازہ ہوجائے ۔پالتو مویشی، بچوں کے لیے کڈز رائڈ اورباونسی ہاوس ۔اس کے علاوہ مازا فوڈز،جائروز،چائے، کافی،اسنیکس سمیت بےشماروینڈرز،سوشل میڈیا انفلوئنسرز  اور بہت سی اہم شخصیات  اس ایونٹ کو چارچاند لگائیں گی۔ایونٹ کےمنتظم ڈاکٹرابرارندیم  بھٹہ کے مطابق ثقافتی سرگرمیوں سےبھرپورفیسٹول میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کا جشن بھی بھرپوراندازمیں منایاجائےگا۔ڈاکٹر ابرار ندیم نے پوری کمیونٹی سےاپیل کی ہے کہ وہ 17 اکتوبر بروز ہفتہ کو منعقد ہونے والے اس ایونٹ میں بھرپورشرکت کریں اور اسے یاد گار بنا ئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.