vosa.tv
Voice of South Asia!

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کےدوران فلسطین کے حق میں مظاہرہ

0

نیویارک(نیوزڈیسک) میں جاری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اکیاسی ویں اجلاس کے دوران فلسطینیوں کے حق میں اور اسرائیلی مظالم کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نےعالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی کرائی جائے ۔

اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں جنرل اسمبلی کےاکیاس ویں اجلاس کے دوران 46اسٹریٹ سیکنڈ ایو نیو پر غزہ اور مظلوم فلسطینیوں سےاظہارِ یکجہتی کے لیےمظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم لہرالہراکرفلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔

مظاہرے میں انسانی حقوق کے حامیوں، مقامی شہریوں اور مختلف کمیونٹی ارکان نے شرکت کی۔ شرکا نے فلسطینی شہریوں کے تحفظ اور غزہ میں جنگ بندی کے مطالبات کیے۔احتجاج کے دوران مظاہرین نے بین الاقوامی قوانین کی پاسداری اور فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کے حق میں بھی نعرے لگائے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں جب دنیا بھر سےعالمی رہنما نیویارک میں موجود ہیں،ایسے میں فلسطین کے مسئلے کے حل اور غزہ میں جاری صورتحال کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جانے چاہئیں۔

احتجاج کے دوران سڑک کے مخالف سمت اسرائیل کےحق میں بھی مظاہرہ کیا گیا، تاہم وہاں شرکا کی تعداد کم تھی جبکہ فلسطین کے حامی مظاہرے میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔کسی بھی ناخوشگوارواقعے سےنمٹنےکے لیے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی بھاری نفری بھی علاقے میں تعینات رہی۔ پولیس نے بیریکیڈز لگا کر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور مظاہرے کے دوران سیکیورٹی انتظامات سنبھالے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.