جدہ میں قومی دن پر شاندار فضائی مظاہرہ، سعودی فالکنز نے سماں باندھ دیا
جدہ: سعودی عرب کے 96ویں قومی دن کی مناسبت سے جدہ کے ساحل پر شاندار فضائی مظاہرہ کیا گیا، جسے دیکھنے کیلئے ہزاروں شہری اور غیر ملکی جدہ کورنیش پر جمع ہوگئے۔
سعودی رائل ایئرفورس کے جدید جنگی طیاروں اور مشہور سعودی فالکنز نے فضاؤں میں مختلف فارمیشنز بناتے ہوئے شاندار کرتب پیش کیے۔ طیاروں سے سبز اور سفید دھواں چھوڑے جانے کے مناظر نے فضائی مظاہرے کو مزید دیدہ زیب بنا دیا۔جدہ واٹر فرنٹ پر موجود خاندانوں، نوجوانوں اور شہریوں نے فضائی مظاہرے سے محظوظ ہوتے ہوئے مناظر کو اپنے موبائل فون کے کیمروں میں محفوظ کیا۔ اس موقع پر ساحل پر جشن کا ماحول دیکھنے میں آیا۔