vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا میں غیر قانونی ووٹنگ پر 16 افراد پر فرد جرم عائد

0

 امریکی محکمہ انصاف نے الیکشن میں غیر قانونی ووٹنگ اور اس سے متعلقہ جرائم کے الزام میں 16 افراد پر فردِ جرم عائد کر دی ہے

محکمۂ انصاف کے مطابق مختلف ریاستوں میں زیرِ سماعت مقدمات میں غیر شہریوں کی وفاقی انتخابات میں ووٹنگ، ووٹر رجسٹریشن یا ووٹ ڈالنے کے لیے امریکی شہریت سے متعلق مبینہ غلط بیانی سمیت دیگر جرائم شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق ٹیکساس میں متعدد افراد پر وفاقی انتخابات میں غیر قانونی ووٹنگ یا شہریت سے متعلق غلط بیانی کے الزامات عائد کیے گئے، جبکہ آئیڈاہو میں ایک ملزم پر ووٹنگ کے علاوہ شناختی دستاویزات، پاسپورٹ اور اسلحہ خریدنے سے متعلق مبینہ فراڈ کے الزامات بھی ہیں۔جارجیا، میساچوسٹس، وسکونسن، نیو جرسی اور مشی گن میں بھی غیر شہریوں کی مبینہ غیر قانونی ووٹنگ اور ووٹر رجسٹریشن سے متعلق مقدمات سامنے آئے ہیں۔ محکمۂ انصاف کے مطابق بعض مقدمات میں 2022 اور 2024 کے انتخابات سے متعلق ووٹنگ بھی شامل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.