vosa.tv
Voice of South Asia!

ریاض میں عالمی فن ٹیک ایونٹ، 38 ہزار سے زائد افراد شریک

0

سعودی دارالحکومت ریاض میں عالمی فن ٹیک ایونٹ منی ٹوئنٹی ٹوئنٹی مڈل ایسٹ 2026 کا آغاز ہوگیا، جس میں دنیا بھر سے مالیاتی ٹیکنالوجی کے ماہرین، سرمایہ کار، بینکنگ اور فن ٹیک کمپنیوں کے نمائندگان شریک ہیں۔

تین روزہ ایونٹ 14 سے 16 ستمبر تک ملہم میں واقع ریاض ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر میں جاری رہے گا، جس میں 38 ہزار سے زائد شرکا، 350 سے زائد برانڈز، 350 سے زائد مقررین، 600 سرمایہ کار اور 150 اسٹارٹ اپس شرکت کر رہے ہیں۔ایونٹ میں ڈیجیٹل بینکنگ، آن لائن ادائیگیوں، مصنوعی ذہانت، فن ٹیک، سرمایہ کاری، مالیاتی شمولیت اور مالیاتی شعبے کے مستقبل سمیت اہم موضوعات پر گفتگو کی جارہی ہے۔دوسرے روز کے اجلاسوں میں مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل بینکنگ، ایمبیڈڈ فنانس، قرضوں، ادائیگیوں اور مالیاتی شمولیت کے حوالے سے ماہرین اپنے خیالات کا تبادلہ کر رہے ہیں۔سعودی عرب میں فن ٹیک کے تیزی سے فروغ پاتے شعبے کے تناظر میں منی ٹوئنٹی ٹوئنٹی مڈل ایسٹ کو عالمی مالیاتی ٹیکنالوجی کمپنیوں، سرمایہ کاروں اور فیصلہ سازوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے والا اہم عالمی ایونٹ قرار دیا جارہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.