vosa.tv
Voice of South Asia!

تین  ہزار سال پرانا راز!چیختی ہوئی ممی کی حقیقت سامنے آگئی؟

0

نیویارک(نیوزڈیسک)تین ہزار سال قبل مرنے والی مصری خاتون کی پراسرار ممی پر نئی تحقیق  سامنے آگئی، تحقیق کے مطابق یہ تاثرات ناقص ممی سازی کے بجائے موت کے وقت جسم میں اچانک اکڑاؤ یا شدید تکلیف کا نتیجہ ہوسکتے ہیں۔ ممی کے ساتھ قیمتی اشیا کی موجودگی سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ اسے شاہانہ انداز میں دفن کیا گیا تھا۔

تین ہزار سال قبل پراسرار حالات میں مرنے والی ایک مصری خاتون کی موت کا معمہ حل کرنے کی جانب سائنس دانوں نے اہم پیش رفت کرلی ہے۔یہ وہی ممی ہے جسے دنیا بھر میں ’چیختی ہوئی عورت‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

یہ ممی پہلی مرتبہ 1935 میں آثارِ قدیمہ کے ماہرین کو ملی تھی۔ممی کا منہ کھلا ہوا اور چہرے پر ایسے تاثرات تھے جیسے خاتون موت کے وقت خوف یا شدید تکلیف میں چیخ رہی ہو۔ابتدائی طور پر ماہرین کا خیال تھا کہ شاید ممی بنانے کا عمل درست طریقے سے نہ ہونے کی وجہ سے اس کا منہ کھلا رہ گیا اور چہرے پر یہ عجیب تاثرات برقرار رہے۔لیکن نئی تحقیق نے اس مفروضے کو چیلنج کردیا ہے۔تحقیق سے سامنے آنے والے شواہد کے مطابق اس خاتون کو انتہائی مہنگی اور قیمتی اشیا کے ساتھ دفن کیا گیا تھا۔

قبر سے ملنے والے سامان میں لوبان اور جونیپر ریزنز جیسی درآمد شدہ اور قیمتی اشیا شامل تھیں۔خاتون کے سر پر کھجور کے پتوں کے ریشوں سے تیار کردہ وگ بھی موجود تھی، جسے مہنگی سرخی مائل مہندی سے رنگا گیا تھا۔وگ کو مزید کرسٹل نما پاؤڈر سے سجایا گیا تھا۔یہ تمام شواہد اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ خاتون کی تدفین خاص اہتمام اور اہمیت کے ساتھ کی گئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.