vosa.tv
Voice of South Asia!

بروکلین اور کوئنز میں انٹربورو ایکسپریس کے اسٹیشنز کی  نئی لک منظرِعام پر آگئی

0

نیویارک (نیوزڈیسک)کے بروکلین اور کوئنز کو ملانے والے مجوزہ انٹربورو ایکسپریس لائٹ ریل منصوبے کے اسٹیشنز کی نئی لکس منظرِعام پر آگئیں، منصوبے کے تحت دونوں علاقوں میں18 اسٹیشنز بنائے جائیں گے، جن سے روزانہ ایک لاکھ 60 ہزار مسافروں کے سفر کرنے کا اندازہ ہے۔

کینیڈین میڈیا ادارے سی بی سی نیوز کے مطابق نیویارک کے بروکلین اور کوئنز کو ملانے والے مجوزہ انٹربورو ایکسپریس یعنی آئی بی ایکس لائٹ ریل منصوبے کے اسٹیشنز کی نئی تصاویر جاری کردی گئی ہیں۔منصوبے کے تحت دونوں علاقوں میں مجموعی طور پر 18 اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے، جو 17 سب وے لائنز اور لانگ آئی لینڈ ریل روڈ سے منسلک ہوں گے۔

حکام کے مطابق چار اسٹیشنز، براڈوے جنکشن، جونیئس اسٹریٹ، ایونیو آئی اور ولسن ایونیو میں رسائی کی سہولیات کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد آئی بی ایکس کے تمام اسٹیشنز قابلِ رسائی ہوجائیں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ منصوبہ مکمل ہونے کی صورت میں بروکلین اور کوئنز کے تقریباً 9 لاکھ رہائشیوں کو فائدہ ہوگا، جبکہ روزانہ ایک لاکھ 60 ہزار مسافروں کے سفر کرنے کا اندازہ ہے۔نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل کے مطابق آئی بی ایکس سے دونوں علاقوں کے درمیان سفر کا وقت کم اور پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام مزید قابلِ اعتماد ہوگا۔

مجوزہ منصوبے کی لاگت تقریباً 5.5 بلین ڈالر ہے۔آئی بی ایکس کے لیے ماحولیاتی اثرات سے متعلق ابتدائی رپورٹ رواں سال کے آخر میں جاری کیے جانے کا امکان ہے۔آئی بی ایکس نیویارک سٹی میں 1937 میں جی ٹرین کے آغاز کے بعد پہلا نیا مکمل ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.