vosa.tv
Voice of South Asia!

دنیا کی سب سے پتلی گاڑی، گنیز ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بن گئی

0

نیویارک (نیوزڈیسک)گاڑیاں تو آپ نے کئی دیکھی ہوں گی، لیکن کیا آپ صرف 50 سینٹی میٹر چوڑی گاڑی میں بیٹھنے کا تصور کرسکتے ہیں؟اٹلی کے ایک مکینک اینڈریا مرازی نے دنیا کی سب سے پتلی گاڑی تیار کرکے سب کو حیران کردیا ہے، جسے گنیز ورلڈ ریکارڈز 2027 میں شامل کرلیا گیا ہے۔

نیلے رنگ کی اس منفرد گاڑی کی چوڑائی محض 50 سینٹی میٹر ہے، یعنی تقریباً ایک تکیے جتنی۔ گاڑی میں ڈرائیور کے ساتھ ایک مسافر بھی بیٹھ سکتا ہے، تاہم اس میں بیٹھنے کے لیے ہمت بھی خاصی درکار ہوگی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ گاڑی کے اگلے حصے پر صرف ایک ہیڈ لیمپ نصب ہے، جبکہ اس کی مجموعی شکل دیکھنے میں گاڑی سے زیادہ ایک چھوٹی کشتی جیسی محسوس ہوتی ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق  اینڈریا مرازی نے یہ منفرد گاڑی 2025 میں ایک فیسٹیول کے لیے تیار کی تھی۔ اس کی تیاری میں انہوں نے 1993 کی ایک گاڑی کے میٹریل کو بھی استعمال کیا۔یہ ریکارڈ ساز گاڑی الیکٹرک ہے، جس کا وزن 264 کلوگرام اور لمبائی 145 سینٹی میٹر ہے۔ یہ زیادہ سے زیادہ 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکتی ہے، جبکہ مکمل چارج ہونے پر تقریباً 25 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.