vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں بچوں کی ویکسینیشن میں بہتری، مگر کئی بچے ویکسین سے محروم

0

نیویارک (نیوزڈیسک)میں بچوں کی ویکسینیشن کی شرح میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران نمایاں بہتری آئی ہے، تاہم ایک اہم مسئلہ اب بھی برقرار ہے۔ کئی بچے تجویز کردہ عمر میں ویکسین کا کورس مکمل کرنے کے بجائے تاخیر سے ویکسینیشن مکمل کر رہے ہیں۔

نیویارک ہیلتھ فاؤنڈیشن کی نئی رپورٹ کے مطابق 2013 سے 2023 کے دوران دو سال کی عمر تک بچوں کی سات بنیادی ویکسینز مکمل کرنے کی شرح میں 14 فیصد اضافہ ہوا۔پانچ سال کی عمر تک مکمل ویکسینیشن کی شرح میں بھی 22 فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دو اور پانچ سال کی عمر کے درمیان مکمل ویکسینیشن کی شرح کا فرق بڑھ گیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ زیادہ تعداد میں بچے ویکسین مقررہ عمر میں مکمل کرنے کے بجائے بعد میں مکمل کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 2023 میں ایشیائی، سیاہ فام اور ہسپانوی بچوں میں ویکسینیشن کی شرح سفید فام بچوں کے مقابلے میں کم رہی۔کاؤنٹیز کے درمیان بھی نمایاں فرق سامنے آیا۔

دو سال کی عمر تک مکمل ویکسینیشن کی شرح راکلینڈ کاؤنٹی میں صرف 32 فیصد جبکہ وارن کاؤنٹی میں 78 فیصد رہی۔نیویارک ہیلتھ فاؤنڈیشن نے بچوں کی بروقت ویکسینیشن یقینی بنانے کے لیے ویکسینیشن کے معیار کو مزید بہتر بنانے، ڈیٹا سسٹمز مضبوط کرنے، والدین اور کمیونٹی میں آگاہی بڑھانے اور ویکسین تک رسائی آسان بنانے پر زور دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق بچوں کو ویکسین تجویز کردہ شیڈول کے مطابق بروقت لگوانا ان کی صحت کے تحفظ اور متعدی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے اہم ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.