vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں نائن الیون دہشت گرد حملوں کی 25ویں برسی

0

نائن الیون حملوں کو 25 سال مکمل ہونے پر نیویارک میں متاثرین کی یاد میں خصوصی تقریبات اور خاموشی کے لمحات کا اہتمام کیا گیا، جبکہ لوئر مین ہٹن میں سیکیورٹی بھی سخت رہی۔

امریکی میڈیا کے مطابق نائن الیون میموریل میں منعقدہ تقریب کا آغاز صبح 8 بج کر 46 منٹ پر ایک منٹ کی خاموشی سے ہوا، جو اس وقت کی یاد میں تھا جب امریکن ایئرلائنز کی پرواز 11 ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے شمالی ٹاور سے ٹکرائی تھی۔ بعد ازاں دیگر حملوں اور پرواز 93 کے حادثے کے اوقات کی مناسبت سے بھی خاموشی اختیار کی گئی۔رواں برس پہلی مرتبہ ان امدادی کارکنوں، ریسکیو اہلکاروں، شہریوں اور متاثرین کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا جو نائن الیون کے بعد زہریلے دھوئیں اور گردوغبار سے متاثر ہوئے اور بعد میں کینسر یا دیگر بیماریوں کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔تقریب میں متاثرین کے اہل خانہ نے اپنے پیاروں کو یاد کیا اور انصاف و جواب دہی کا مطالبہ کیا۔ نیویارک کے میئر زوہران ممدانی سمیت سابق امریکی صدور و خاتونِ اول، نائب صدر جے ڈی وینس، نیویارک، نیو جرسی اور کنیکٹیکٹ کے گورنرز اور دیگر اہم شخصیات نے بھی لوئر مین ہٹن میں یادگاری تقریب میں شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.