vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کیلئے بھارتی شہری پر جعلی شہریت کا الزام

0

امریکی ریاست منیسوٹا میں بھارتی شہری مکیش کمار سوم بھائی چودھری پر 2024 کے صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کیلئے امریکی شہریت کا جھوٹا دعویٰ کرنے پر فردِ جرم عائد کردی گئی۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق ملزم نے 5 نومبر 2024 کو عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کیلئے ووٹر سرٹیفکیٹ پر دستخط کیے، جس میں امریکی شہری ہونے کی تصدیق کرنا ضروری تھی، حالانکہ وہ امریکی شہری نہیں تھا۔حکام کے مطابق چودھری پر ووٹنگ سے متعلق غلط معلومات فراہم کرنے اور ووٹ ڈالنے کیلئے امریکی شہریت کا جھوٹا دعویٰ کرنے کے 2 الزامات عائد کیے گئے ہیں۔جرم ثابت ہونے کی صورت میں ملزم کو ہر الزام پر زیادہ سے زیادہ 5 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ امریکی محکمہ انصاف نے واضح کیا ہے کہ فردِ جرم محض الزام ہے اور عدالت سے جرم ثابت ہونے تک ملزم بے گناہ تصور کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.