نیویارک میں نائن الیون متاثرین کے اہلخانہ نے میئر زہران ممدانی سے یادگاری تقریب میں شرکت نہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔ متاثرین نے سٹی ہال میں ایک پٹیشن جمع کرائی، جس پر ہنڈریڈ اینڈ ٹوئنٹی تھاؤزنڈز سے زائد افراد کے دستخط ہیں۔
نیویارک میں 9/11 حملوں کے متاثرین کے اہلخانہ نے میئر زہران ممدانی سے یادگاری تقریب میں شرکت نہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔متاثرین کے رشتہ داروں نے سٹی ہال پہنچ کر ایک پٹیشن جمع کرائی، جس پر ہنڈریڈ اینڈ ٹوئنٹی تھاؤزنڈز سے زائد افراد کے دستخط ہیں۔پٹیشن میں ممدانی سے کہا گیا ہے کہ وہ 9/11 حملوں کی 25ویں برسی پر گراؤنڈ زیرو میں ہونے والی تقریب میں شرکت نہ کریں۔متاثرین کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ان کا اعتراض ممدانی کے مذہب پر نہیں بلکہ ان کی بعض پالیسیوں اور حکومتی تقرریوں پر ہے۔دوسری جانب میئر ممدانی نے تقریب میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 9/11 متاثرین، ان کے خاندانوں اور امدادی کارکنوں کو خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔یادگاری تقریب میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر حملے میں جاں بحق ہونے والے2983 افراد کے نام پڑھ کر سنائے جائیں گے۔رواں سال تقریب میں 9/11 سے متعلق بیماریوں کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کی یاد میں اضافی لمحۂ خاموشی بھی اختیار کیا جائے گا۔