vosa.tv
Voice of South Asia!

 ریاض میں مسلم لیگ ن کے سرپرست اعلی مسعود پوری کی زیر صدارت اجلاس

0

سعودی عرب میں مسلم لیگ ن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یوم دفاع پاکستان ہماری تاریخ کا روشن ترین دن ہے جس میں ہماری مسلح افواج نے ملکی دفاع کو یقینی بنایا اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا

سعودی دارالحکومت ریاض میں مسلم لیگ ن کے سرپرست اعلی مسعود پوری کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں شرکاء نے جنگ ستمبر 1965 اور معرکہ حق بنیان مرصوص کے حوالے سے اظہار خیال کیا مسلم۔لیگ ن سعودی عرب کے سرپرست اعلی مسعود پوری، صدر شیخ سعید احمد سمیت محمودالحق ڈوگر، عدنان اقبال بٹ اور دیگر کا کہنا تھا کہ پاکستانی مسلح افواج ہمارا فخر ہے جس نے ہمیشہ دشمن کے عزائم کو خاک میں ملایا ہے  وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر جس انداز سے پوری دنیا میں امن کے لیے کوشاں ہیں ہم انکی قیادت پر بھی بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اجلاس میں افواج پاکستان کے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی گئی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.